اسلام آباد(آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کرپٹ لوگوں کو سزا دینا پاکستان کی ضرورت ہے ،اگر ایسا نہ ہوا تو پھر خانہ جنگی اور خون خرابہ ہوگا ۔سپریم کورٹ کے باہر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف تین بار وزیراعظم اور چھ دفعہ وزیر رہ چکے ہیں ،اس دور میں انہوں نے بہت پیسا بنا یا ،اللہ سے امید ہے انصا ف ہو گا ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ضرورت ہے کرپٹ لوگ سزاپائیں ،اگرایسا نہ ہوا تو اس ملک میں خانہ جنگی اور خون خرابہ ہو گا ۔شیخ رشید نے کہا کہ امید ہے سپریم کورٹ سے انصاف کا علم بلند ہو گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے موٹر وے اور ائیر پورٹس گروی رکھ دئیے ہیں اور پی ٹی وی گروی رکھ رہے ہیں کیونکہ یہ کرپٹ حکومت ہے ۔