سی پیک سے بھرپور استفاد ہ کیلئے نئی نسل کا کردار اہم ہے : صدر ممنون

اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے بھر پور استفادے کیلئے نئی نسل کا کردار اہم ہے اور پاکستان میں پیدا ہونے والے نئے امکانات سے مستفید ہونے کیلئے طلبہ خود کو تیار کریں۔صدر مملکت نے یہ بات ایوان صدر میں سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کراچی کے طلبا کے وفدسے ملاقات کے دوران کہی جس میں وزیر مملکت برائے تعلیم اور پروفشنل ٹریننگ انجینئر بلیغ الرحمن اور وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شیخ کے علاوہ اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔صدر مملکت نے کہا کہ سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کو قائداعظمؒ سے نسبت کی وجہ سے دوسرے اداروں سے ممتاز مقام حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے اپنا کردار اد ا کر رہی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ طلبا خود کو جدید تعلیم سے آراستہ کر کے معاشی ترقی میں فعال کردار ادا کریں۔ صدر مملکت نے نوجوانوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لیے وہ اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کے چند ادوار میں کرپشن اوربد انتظامی اور نااہلی کی وجہ سے ملک معاشی مسائل سے دوچار رہا ہے لیکن اب ہم صحیح راستے پر چل پڑے ہیں اور کامیابی کی منزل نظر آرہی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ سی پیک منصوبہ خطے میں گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے اس سے فائدہ اٹھانے کے لئے پوری قوم خاص طور پر نوجوان خود کو تیار رکھیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...