عابد جان (اے ایف پی) افریقی ملک آئیوری کوسٹ میں تنخواہوں اور بونس میں اضافے کیلئے فوجیوں کی بغاوت کے بعد سیاسی بحران شدت اختیار کر گیا۔ فریقین میں کشیدگی بڑھنے پر وزیراعظم ڈینئل کیبلان اور انکی حکومت میں شامل وزراء نے استعفے دے دیئے ہیں۔ ایوان صدر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ استعفیٰ منظور کرلیا گیا اور پنشن میں کٹوتی کے خلاف سرکاری ملازمین نے 5روزہ ہڑتال شروع کردی۔صدرالسانے نے فوج اور پولیس کے سربراہوں کو برطرف کردیا۔