سکھوں کے مذہبی شعائر کی توہین پر بھارتی پنجاب کے وزیر کو 82 ہزار روپے جرمانہ‘ گولڈن ٹیمپل کے لنگرخانہ میں 3 روز خدمات انجام دینی ہونگی

Jan 10, 2017

امرتسر (نیوز ڈیسک) بھارتی پنجاب کے وزیر سکندر سنگھ ملوکا کو مذہبی شعائر کی توہین پر سکھوں کی سب سے بڑی مذہبی تنظیم ’’اکال تخت‘‘ نے سزا سنا دی، انہیں اکال تخت کے گلے میں 51 ہزار روپے بطور جرمانہ جمع کرانے ہونگے اسکے علاوہ 3 روز تک گولڈن ٹیمپل کے لنگرخانہ اور جوڑا گھر میں خدمات انجام دینی پڑینگی جبکہ ملوکا کو اکال تخت نے یہ بھی ہدایت کی کہ وہ تخت دمدمہ صاحب تلونڈی سابو کے گلے میں بھی 31 ہزار روپے جرمانہ ڈالیں اور وہاں کے لنگر خانہ اور جوڑا گھر میں ایک روز کی خدمت انجام دیں۔ سکندر سنگھ گزشتہ روز گولڈن ٹیمپل میں اکال تخت کے اجلاس میں پیش ہوئے انہوں نے بٹھنڈہ میں جلسے کے دوران گروگرنتھ صاحب کے اشلوک کا سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا تھا۔

مزیدخبریں