کراچی میں وزیربلدیات سندھ جام خان شورو نے ایکسپوسینیٹر میں نے تین روزہ پاک واٹر ایکسپو کا افتتاح کیا. اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ واٹر ایکسپو میں چین، ترکی اورتائیوان سمیت ملکی وغیر ملکی پینتیس سے زائد کمپنیاں شریک ہیں، کراچی میں بہت سی غیر رجسٹرڈ کمپنیاں منرل واٹر کے نام پر پانی بیچ رہی ہیں، منرل واٹر بنانے والی کمپنیوں کے لیے ایس او پی بنا کر انہیں اس پر عملدرآمد کا پابند بنایا جائے گا۔
وزیربلدیات سندھ نے کہا کہ کراچی میں پانی کی کمی پورا کرنے کے لیے میگا پروجیکٹس کی ضرورت ہے، ایکسپو سینٹر میں جاری نمائش میں مختلف ممالک کے وفود نے بھی شرکت کی اور واٹر ٹریٹمنٹ کے حوالے سے پلانٹس نمائش کے لیے پیش کیے۔
کراچی سے کچرا اٹھانے کی سو روزہ مہم میں ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹرفاروق ستار سے تعاون لیں گے:جام خان شورو
Jan 10, 2017 | 18:40