بنی گالا میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئےعمران خان کا کہناتھاکہ پانامہ کیس میں جوشواہد تحریک انصاف سامنے لائی وہ نیب اور ایف آئی اے کا کام تھا،مسلم لیگ ن کی جانب سے پیش کی گئیں تمام دستاویزات فراڈ ہیں، ثابت کر دیا کہ مریم نواز آف شور کمپنیوں کی مالک ہیں،وزیراعظم نے تسلیم کیا ان کے بچوں کی جائیدادیں ہیں۔
آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھاکہ آرٹیکل پر عمل درآمد سےکوئی بچے یا نہیں،لیکن پاکستان ضرور بچ جائے گا.انہوں نےکہاکہ نعیم بخاری نےبہت اچھا کیس لڑا، ججز کا معلومات حاصل کرنے کے لیے نعیم بخاری پر دباؤ ڈالنا اچھی بات ہے.
سربراہ تحریک انصاف نے کہا کہ پاکستان کو تمام دوست ممالک کےساتھ مل کرسعودی عرب اور ایران کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہئے.
آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ پر عمل درآمد سے چاہےکوئی نہ بچے لیکن ملک بچ جائےگا: عمران خان
Jan 10, 2017 | 19:49