افغانستان :دارالحکومت کابل اور لشکرگاہ میں ہونے والے تین دھماکوں میں اڑتیس افراد جاں بحق جبکہ سو زخمی ہوگئے

افغانستان کے دارالحکومت کابل یکے بعد دیگرے ہونے والے دو ہشتگرد حملوں سے گونج اٹھا. پہلے دھماکے میں ایک بمبار نے سرکاری ملازمین کو لے جانے والی ایک بس کے پاس خود کو دھماکے سے اڑا لیا، اس کے دس منٹ بعد ہی بارودی مواد سے بھری گاڑی کا دھماکا کردیا گیا.
کابل پولیس چیف کے مطابق ان حملوں میں ستائیس افراد جاں بحق جبکہ ستر سے زائد زخمی ہوئے، افغان طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے.
اس سے قبل صوبہ ہلمند کے شہر لشکرگاہ میں بھی ایک خودکش حملہ کیا گیا تھا، جس میں آٹھ افراد جاں بحق اور چھے زخمی ہوئے.
افغان وزارت دفاع نے ملک میں جاری انسداد دہشتگردی آپریشن کی تفصیلات جاری کی ہیں جس کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران سترہ صوبوں میں تنتالیس دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا ہے.

ای پیپر دی نیشن