اسلام آباد(صباح نیوز)چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے کہا ہے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کی ہر طرح سے مذمت کرتا ہے اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی حکومت اور عوام کا عزم غیر متزلزل ہے۔پارلیمانی سفارتکاری کے ذریعے مسائل کا حل ڈھونڈنے کی خاطر پارلیمانی سطح پر روابط کومضبوط کرنا ہوگا پارلیمانی سفارتکاری کے ذریعے منفی تاثر کے خاتمے اور مستقبل کیلئے تعاون کی نئی راہیں ہموار کی جاسکتی ہیں ان خیالات کا اظہارانھوں نے فرانس کے سفیر مارک بریٹی سے پارلیمنٹ ہاس میں ملاقات کے دوران کیا۔چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی ن نے کہا کہ پاکستان فرانس کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہماری خواہش ہے کہ ان دوستانہ تعلقات کو تجارتی ، اقتصادی ، سیاسی ، ترقیاتی اور دفاعی شعبوں میں مزید وسعت دی جائے تاکہ دونوں ملک ایک دوسرے کے تجربات سے بھر پور فائدہ اٹھاتے ہوئے عوام کی بھلائی کیلئے کام کر سکیں ۔ میاں رضاربانی نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی حجم کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے ذریعے باہمی تعاون کو مستحکم کیا جا سکتا ہے ۔
رضا ربانی