سٹی ٹور سروس شروع کرنے پر چوہدری عبدالغفورکے شکر گزار ہیں،سردار محمد نسیم

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)میئر بلدیہ راولپنڈی سردار محمد نسیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان ٹورزم کارپوریشن کے ایم ڈی چوہدری عبدالغفور کی جانب سے 10 جنوری سے راولپنڈی اسلام آبادکے درمیان سٹی ٹور سروس شروع کرنے پر میں ان کا شکر گذار ہوں اور بطور میئر میری طرف سے پاکستان ٹورزم کارپوریشن کی اس کاوش میں مکمل تعاون ملے گا ایم ڈی چوہدری عبدالغفور کی ملک میں سیاحتی علاقوں کی بحالی اور فروغ کیلئے کی جانے والی کوششیں قابل تعریف ہیں منگل کو انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ مجھے اس بات کی بھی خوشی ہے کہ گورنر پنجاب رفیق رجوانہ بدھ10 جنوری کو فلیشمین ہوٹل سے اس سروس کا دن گیارہ بجے افتتاح بھی کریں گے اس سروس سے راولپنڈی کے شہریوں کو بہترین سہولت میسر آئے گی۔

ای پیپر دی نیشن