مسلم لیگ (ن) کا بلوچستان میں کوئی مقام نہیں‘ الیکشن وقت پر ہونگے: خورشید شاہ

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے قائد سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں مسلم لیگ (ن) کا کوئی مقام تھا اور نہ کوئی ہے۔ پیپلزپارٹی تحریک انصاف کے ساتھ نہیں ہے لیکن سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ایشو پر انصاف کیلئے تحریک انصاف کے ساتھ الحاق ہے تاہم آئندہ عام انتخابات اور سینٹ کے انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے۔ پیپلزپارٹی کامیابی کے بعد حکومت بنائے گی۔ عمران خان چوتھی شادی بھی الیکشن سے قبل کریں گے۔ یہ باتیں انہوں نے پیپلزپارٹی کے سابق ضلعی صدر و سابق ایم این اے طارق باجوہ کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیں۔ اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے مزید کہا کہ تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے درمیان سیاسی اتحاد کی تمام افواہیں غلط ہیں ہم صرف ڈاکٹر طاہرالقادری کے ساتھ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کو انصاف دلانے کے لئے میدان میں موجود ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں نجومی بن کر سیاست نہیں کرتا، پیپلزپارٹی کبھی بھی غیرسنجیدہ باتیں نہیں کرتی اور ہوا میں تیر نہیں چلاتی۔ امریکہ سے دراصل ہماری ترقی برداشت نہیں ہو رہی لیکن ہمیں اس صورت اپنی خارجہ پالیسی میں بگاڑ پیدا نہیں کرنا چاہیے۔ افغانستان کے حالات اور امریکی صدر ٹرمپ کی دھمکیوں پر انہوں نے کہا کہ جنرل ضیاء الحق نے افغانستان بارڈر کھول کر ملک میں دہشت گرد پیدا کئے اور پرویزمشرف نے رہی سہی کسر نکالتے ہوئے ملک کا بیڑا غرق کر دیا۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ تحریک عدل چلانا مسلم لیگ(ن) کا حق ہے ہر جمہوری پارٹی پرامن احتجاج کا حق رکھتی ہے لیکن اگر مسلم لیگ(ن) تحریک عدل چلاتی ہے تو اس کے نتائج کیا ہوں گے۔ بعدازاں سیدخورشیدشاہ نے پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق صدررانامشتاق خاں کی رہائشگاہ پرپارٹی کارکنوں اورمیڈیاکے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کایہ مانچسٹرجوکبھی پیپلزپارٹی کاقلعہ تھاآنے والے الیکشن میں فیصل آباد ی اپنی تاریخ دہرائیں گے۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی کے صوبائی صدرقمرالزمان کائرہ نے کہا کہ جب بھی فیصل آبادآئے ہیں محبتیں سمیٹ کرگئے ہیں کارکن ساتھ کمرکس لیں اب خلق خداکے راج کاوقت آرہاہے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...