مانچسٹر (نمائندہ خصوصی) برطانیہ کے معروف بزنس مین نبیل جاوید نے اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن کے گورنر باڈی کے چیئرمین بیرسٹر امجد ملک سے ان کے دفتر میں خصوصی ملاقات کی۔ نبیل جاوید نے کہا کہ اگر حکومت پاکستان اسی طرح اوورسیز پاکستانیوں کو سہولتیں دیتی رہی تو ہم پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کریں گے سی پیک اہم منصوبہ ہے۔ امجد ملک نے کہا کہ موجودہ حکومت نے لوڈ شیڈنگ تقریباً ختم کر دی ہے اور امن و امان بھی قائم کر دیا ہے،سرمایہ کاری کیلئے ماحول بہت سازگار ہے۔