مشرقی امریکی ریاستوں میں شدید سردی‘ بحراوقیانوس کاکچھ حصہ جم گیا

Jan 10, 2018

نیویارک (نیٹ نیوز/اے ایف پی) مشرقی امریکی ریاستوں میں شدید سردی جاری ہے۔ میسا چوسٹس کے قریب بحر اوقیانوس کاکچھ حصہ جم گیا۔ آج نیویارک میں بارش متوقع ہے۔سوئٹزر لینڈ میں معروف سکائس ٹیشن ’’لپائن ریزورٹ‘‘ پر شدید برفباری کے باعث 13 ہزار سیاح پھنس کر رہ گئے ہیں۔ انہیں نکالنے کیلئے امدادی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ تمام سڑکیں اور ریلوے ٹریک بند ہونے سے اشیاء خورد نوش بھی نہیں پہنچ پائیں جس کے سبب صورتحال مزید گھمبیر ہو گئی۔ بعض نواحی علاقوں میں کئی روز سے بجلی بھی نہیں۔ شہری مشکلات کا شکار ہو گئے۔

مزیدخبریں