بیجنگ (نیٹ نیوز) چین اور فرانس کے درمیان نیوکلیئر توانائی اور ایوی ایشن سمیت دیگر شعبوں میں کئی ارب ڈالرز کے منصوبوں پر دستخط ہوگئے۔ بیجنگ میں فرانسیسی صدر ایمانیوئل میکروں اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اربوں ڈالر کے معاہدوں پر دستخط ہوئے، دونوں رہنماؤں کے درمیان دہشتگردی، ماحولیاتی تبدیلیوں اور تجارتی تعلقات پر بات چیت ہوئی۔ صدر میکروں نے چین کے ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کی بھی حمایت کی، چین نے فرانس سے گوشت کی درآمد پر عائد سولہ سالہ پابندی ہٹانے پر رضامندی ظاہر کی، فرانسیسی صدر میکروں چین کے تین روزہ دورے پر ہیں۔