اسلام آباد (خبر نگار) گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، صدر مملکت ممنون حسین نے ان سے حلف لیا۔ حلف برداری کی پروقار تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی۔ اس موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وفاقی وزرا، اراکین پارلیمنٹ اور اعلی حکام نے شرکت کی۔ صدر مملکت نے اس موقع پر چوہدری محمود بشیر ورک کو وفاقی وزیر کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی اور توقع ظاہر کی کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریاں بطور وزیر قانون بھرپور انداز سے سر انجام دیں گے۔