میاں کاشف کی قیادت میں فرنیچر کونسل کا وفد پانچ یورپی ملکوں کے دورے پر روانہ

لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان فرنیچر کونسل کا ایک اعلی سطح کا وفد 5 یورپی ملکوں جرمنی، پرتگال، آسٹریا، سپین اور اٹلی کے دورے پر روانہ ہو گیا‘ ہفتہ بھر طویل اس دورے کا مقصد ان ملکوں کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مستحکم بنانا اور نئی منڈیوں کی تلاش ہے۔ وفد کی قیادت فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹومیاں محمد کاشف اشفاق کر رہے ہیں، وفد یورپی ملکوں کے دورے کے دوران یہاں فرنیچر مصنوعات کی ڈیزائننگ کے رجحان اور اسے عالمی منڈی میں مسابقت کے قابل بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال بارے مواقع کا جائزہ لے گا۔ میاں کاشف اشفاق نے جرمنی روانہ ہونے سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا وفد پہلے مرحلے میں جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں 9 جنوری سے شروع ہونے والے تین روزہ بین الاقوامی تجارتی میلے ’’ہیم ٹیکسٹائل 2018 ئ‘‘ میں شرکت کرے گا۔

ای پیپر دی نیشن