واشنگٹن (اے پی پی) ٹرمپ انتظامیہ نے امریکا میں کام کرنے والے ایل سلواڈور کے 2 لاکھ باشندوں کو ملک سے نکالنے کا اعلان کر دیا۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق2001ء میں ایل سلواڈور میں زلزلہ کی تباہ کاریوں کے بعد امریکا نے انسانی بنیادوں پر ایل سلواڈور کے شہریوں کو ملازمتیں دی تھیں۔ ٹرمپ انتظامیہ نے کہا ہے کہ 2 لاکھ افراد کے ورک پرمٹ منسوخ کر دیئے جائیں گے۔ انتظامیہ نے ایل سلواڈور کے باشندوں کو 18 ماہ کے اندر امریکاچھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔
ایل سلواڈور کے 2 لاکھ باشندوں کو امریکہ سے نکالنے کا اعلان
Jan 10, 2018