ادلب میں دھماکا، ہلاکتوں کی تعداد 34 ہو گئی،مرنیوالوں میں 11بچے بھی شامل

ادلب(این این آئی)شامی شہر ادلب میں القاعدہ کے ایک ٹھکانے پر ہونے والے ایک دھماکے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 34 ہو گئی ہے۔برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا کہ ہلاک شدگان میں انیس شہری ہیں، جن میں گیارہ بچے بھی شامل ہیں۔ یہ دھماکا اتوار کی رات کو ہوا تھا۔ تاہم اس حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔ شامی فورسز ادلب میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں پر حملوں کو سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن