نیویارک (اے پی پی)پاکستان میں سابق امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے طالبان کے خلاف فیصلہ کن کارروائیاں نہ کرنے پر ٹرمپ کی پاکستان کو سزا دینے کی دھمکیاں امکان نہیں کہ کام کریں۔ گزشتہ 16برس سے زیادہ تر افغانستان میں امریکی فوج کو سامان پاکستان کے راستے سپلائی ہوتا ہے۔ سپلائی بند ہونے کی صورت میں دوسرے آپشنز اچھے نہیں۔ پاکستان کی مدد کے بغیر افغانستان میں ہماری فوج کو خطرات ہونگے۔ پاکستان پر امریکی گرفت کمزور ہو رہی ہے۔ پاکستان کے ساتھ امریکہ کا انداز جارحانہ اور ذلت آمیز ہے۔ امریکی امداد کی بندش سے پیدا خلا چین پر انحصار سے پر ہوگیا ہے۔ چینی سرمایہ کاری کے سامنے امریکی امداد کی کوئی حیثیت نہیں۔ امریکہ کی پاکستان پر برتری کم ہوتی جارہی ہے۔ اس طرح امریکہ کو پاکستان کے ساتھ معاملات میں کامیابی نہیں ہوگی۔
ٹرمپ کی پاکستان کو سزا دینے کی کوشش کام نہیں کرے گی: اولسن
Jan 10, 2018