الزام تراشی کرنے والوں سے سخت نفرت کرتی ہوں‘ریچل خان

Jan 10, 2018

لاہور( آئی این پی) معروف اداکارہ ریچل خان نے کہا ہے کہ الزام تراشی کرنے والوں لوگ سے سخت نفرت کرتی ہوں۔جن کو اب کام نہیں ملتا وہی دوسروں پر تنقید کرتے ہیں۔کچھ اداکاروں نے پروپیگنڈے کو اپنا پسندیدہ مشغلہ بنایا لیا ہے۔میری پہچان میرا کام اور بہترین انتخاب ہے۔میں اگلے ہفتے اپنے نئی ڈرامے کی شوٹنگ کے سلسلے میں کراچی جا رہی ہوں۔پروگرامز اور کمرشل شوٹ کی وجہ سے ٹی وی سے کچھ دوری اختیار کی تھی لیکن اب دوبارہ اپنی ٹی وی پر سرگرمیاں شروع کررہی ہوں۔ان ایک انٹرویو میں ریچل خان نے کہا جو لوگ جھوٹ اور فریب سے انڈسٹری میں اپنی جگہ بنانے کی کوشش کرتے ہیں وہ شائقین کے دلوں میں اپنی جگہ کبھی نہیں بن سکتے ہیں۔بہتان تراشی کا سب سے زیادہ نقصان ہماری انڈسٹر کو ہوا ہے لہذا اب ایسے باب کو ہمیشہ کیلئے بن کرنا ہو گا۔

مزیدخبریں