ملتان (خبر نگار خصوصی) پی ایچ اے کی ڈائریکٹر جنرل صاحبزادی وسیم عمر نے کہا ہے کہ قلعہ کہنہ قاسم باغ بطرف واٹر ورکس روڈ پر واقع لینز پارک میں ہارٹیکلچر اور انجینئرنگ ورک مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ اس پارک میں موجود قدیمی ٹینکی کے مقام پر برڈ ہائوس بنایا جائے گا اس پلان پر عملدرآمد و پارک کو خوبصورت بنانے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس میں واسا کو بھی شامل کیا جائے گا ۔ قدیمی ٹینکی پر پینٹ کرنے اور اس پر برڈ ہائوس بنانے کا مقصد ورثہ کو محفوظ بنانے کا مقصد ورثہ کو محفوظ بنانے کے ساتھ ساتھ خوبصورت بنانا ہے گھونسلوں کی تعمیر سے پارک اور ٹینکی کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا ۔ اجلاس میں ڈائریکٹر ہارٹیکلچر نصیر احمد ڈائریکٹر انجینئرنگ نسیم چانڈیو ، ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس عدنان بٹ نے شرکت کی ۔
قلعہ کہنہ قاسم باغ پر لینٹر پارک میں ہارٹیکلچر اور انجینئرنگ ورک مکمل
Jan 10, 2018