انڈر 19کرکٹ ورلڈ کپ :پاکستان وارم اپ میچ آج کھیلے گا

لاہور (نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر)انڈر 19کرکٹ ورلڈ کپ میں آسٹریلیا‘کینیڈا‘انگلینڈ ‘بھارت نے ورام اپ میچز جیت لئے ۔ پاکستان اور بنگلہ دیش آج مد مقابل ہو نگے ۔ آسٹریلیا نے سات وکٹوں پر 251رنز بنائے ۔ سری لنکن ٹیم 198رنز پر آئوٹ ہوگئی ۔کینیا کی ٹیم 164رنز پر ڈھیر ہو گئی‘کینیڈا نے ہدف دو وکٹوں پرپورا کر لیا ۔ انگلینڈ نے 8وکٹوں پر 372رنز بنائے ۔ آئرلینڈ کی ٹیم 247رنز پر آئوٹ ہوگئی۔ بھارت نے تین وکٹوں پر 332رنز بنائے ۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم 143رنز پر چلتی بنی ۔ افغانستان اور نمیبیا ‘ویسٹ انڈیز اور زمبابوے ‘نیوزی لینڈ اور پاپوا نیو گنی کی ٹیمیں بھی آج وارم اپ میچز میں مد مقابل ہونگی ۔

ای پیپر دی نیشن