ملتان (نمائندہ خصوصی) گنے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی کا ہک ریلوے پھاٹک عبور کرتے ہوئے ٹوٹ گیا ڈیوٹی پر موجود ریلوے گیٹ مین نے ساندل ایکسپریس کو رکوا دیا‘ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز جھنگ اور مدوکی کے درمیان گنے سے لدی ٹریکٹر ٹرالی جو کہ اوور لوڈ تھی ریلوے پھاٹک سے گزرنے لگی تو اس کا ہک ٹوٹ گیا اور ٹرالی ریلوے پھاٹک کے درمیان پھنس گئی۔ ڈیوٹی پر موجود ریلوے گیٹ مین نے فوری طور پر ریلوے حکام کو آگاہ کیا جنہوں نے سرگودھا سے ملتان آنے والی ساندل ایکسپریس کو جھنگ اسٹیشن پر روک لیا اور 45 منٹ تاخیر سے روانہ کیا گیا۔