بورے والا ویگن حادثہ‘ موٹروہیکل ایگزمینر کو سرنڈر کرنے کا حکم‘ دیگر کے تبادلے

وہاڑی‘ بورے والا (نامہ نگاران) ڈپٹی کمشنر وہاڑی علی اکبر بھٹی نے تحصیل ہیڈ کو ارٹر ہسپتال بو رے والا میں ویگن حادثے کے زخمیوں کی عیادت کی اور انکو فراہم کی جا نے والے علاج معالجہ کی سہولتوں کا جا ئز ہ لیا انہوں نے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الرحمن گر ما نی ، ایم ایس ، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ پوری تو جہ سے زخمیوں کا علاج کریں ڈپٹی کمشنر نے حا دثے میں جاں بحق ہو نے والے مسافروں کی زندگیوں کے ضیا ع پر افسوس کااظہار کیا اورکہا انکی ما لی امد اد کیلئے حکومت پنجاب کو کیس منظوری کیلئے بھجو ائے جائیں گے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے تحصیل ہیڈ کو ارٹر ہسپتال کے ڈاکٹر ز اور پیرا میڈ یکل سٹاف کی طر ف سے زخمیوں کو بر وقت طبی امداد فراہم کرنے اور انکے فوری علاج پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والا کے ایمرجنسی وارڈ اور ہارٹ وارڈ، سی سی یو کا بھی معا ئنہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہو لیا ت کا بھی جائز ہ لیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بو ریوالا راؤ تسلیم ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الرحمن گر ما نی ، ایم ایس بو رے والا ڈاکٹر امجد ،ڈی ایم ایس ڈاکٹر عمر ان بھی مو جو د تھے۔ دریں اثناء ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے بو رے والا ویگن حا دثہ میں ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے مو ٹر وہیکل ایگز مینر اور ڈیٹا انٹری آپر یٹر کوفوری طور پر سرنڈ ر کر نے اور ڈسٹر کٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی میں کام کرنے والے پو لیس اہلکار اور ملازم کے فوری تبا دلے کے احکامات جاری کیے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے اس مو قع پر گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ ریجنل ٹر انسپو رٹ اتھارٹی نے اپنے ذمہ داریوں کا درست طر یقے سے مظا ہر ہ نہیں کیا ان کو چا ہیئے تھا کہ وہ باقاعدگی سے گاڑیو ں کی فٹنس اور اوورلو ڈ نگ کو چیک کرتے تا کہ اتنی قیمتوں جا نوں کا ضیاع نہ ہو تا۔

ای پیپر دی نیشن