شرپسند عناصر کو تعلیمی اداروں کا ماحول خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے: ارشاد بھٹی‘ راؤ خلیل

Jan 10, 2018

وہاڑی(نامہ نگار) مرکزی انجمن تاجران کے صدر کی قیادت میں وفد کی گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کے پرنسپل اور پروفیسرز سے اظہارِ یکجہتی ، گزشتہ دنوں ہنگامے کے دوران مظاہرین کی طرف سے مبینہ تو ڑ پھوڑ کی مذمت ، کسی شرپسند عناصر کو تعلیمی اداروں کے ماحول کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ان خیالات کااظہار مرکزی انجمن تاجران کے صدر ارشاد حسین بھٹی اور جنرل سیکرٹری رائو خلیل احمد نے پرنسپل کالج رانا محمدیعقوب ودیگر پروفیسرز سے گفتگو کر تے ہوئے کیا وفد میں چودھری محمد رفیق ، شیخ ریاض الدین ، سٹی کونسلر ایم صادق کا شی ، چودھری محمد سرفراز ودیگر تاجر شامل تھے انہوں نے کہاکہ تعلیمی اداروں میں فائرنگ اور توڑ پھوڑ کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہے اپر نسپل کا لج رانا محمد یعقوب نے وفد کا شکریہ ادا کرتے کہاکہ جن عناصر نے حرکت کی ہے انکے خلاف ایف آئی آر درج کرادی ہے ۔

مزیدخبریں