1995ءمیں حافظ سعید نے گلاسگو میں جہاد کی ترغیب دی تھی: برطانوی ٹی وی

 برطانوی نشریاتی ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ جماعة الدعوة کے سربراہ حافظ محمد سعید نے گلاسکو میں جہاد کی ترغیب دی تھی۔ برطانوی نشریاتی ادارے نے اپنی ایک تحقیق میں بتایاکہ جماعة الدعوة کے سربراہ حافظ سعید نے 1995 میں ایک برطانوی مسجد کا دورہ کیا تھااسی سال اگست میں انھوں نے گلاسگو میں کہا تھا کہ جب مسلمانوں میں جہاد کا جذبہ تھا تو دنیا پر ان کی حکمرانی تھی لیکن آج وہ رسوا ہورہے ہیں۔ تحقیق کے مطابق انھوں نے ان لوگوں سے بات کی جو 1980 اور 1990 کی دہائیوں میں سرگرم تھے۔ گلاسگو کی مرکزی مسجد میں حافظ سعید نے ایک بڑے مجمعے سے خطاب کیا تھا جس میں انھوں نے کہاتھا کہ مسلمانوں میں جہاد کے جذبے کو مارنے کے لیے صیہونی اربوں ڈالر خرچ کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ وہ مسلمانوں کو جمہوری نظام کے ذریعے سیاسی اقتدار کا لالچ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس دورے میں حافظ سعید نے برمنگھم میں بھی لوگوں سے خطاب کیا اور انھیں جہاد کے لیے اٹھ کھڑے ہونے کی دعوت دی

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...