نوازشریف اور مریم کی عدلیہ مخالف تقاریر: ہائیکورٹ کا وفاقی حکومت سے جواب طلب

 لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سابق وزیر اعظم نوازشریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کی عدلیہ مخالف نشریات روکنے کےلئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت اور پیمرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔ سول سوسائٹی نیٹ ورک کے وکیل اظہر صدیق نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ عدالت عالیہ نے پیمراکوڈ آف کنڈکٹ پر عملدرآمد کا حکم دے رکھا ہے، جس کی دفعہ 3جے کے تحت عدلیہ پر تنقید نہیں کی جا سکتی،عدالتی حکم کے باوجود نواز شریف اورمریم نوازمختلف مواقع پرعدلیہ پر تنقید جاری رکھے ہوئے ہیں۔ پیمرا نے عدلیہ پر تنقید روکنے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے۔ عدالت اپنے فیصلے پر عمل درآمد کے لئے پیمراءسے تفصیلات طلب کرے۔ عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے 18 جنوری کو وفاقی حکومت اور دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیا،عدالت نے اسی نوعیت کی زیر سماعت دیگر درخواستوں کو یکجا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

ای پیپر دی نیشن