وزراءکی اجلاس میں عدم شرکت، رضا ربانی قائمہ کمیٹی رکنیت سے مستعفی

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) سابق چیئرمین سینٹ مےاں رضا ربانی وزرا ءکی عدم شرکت کے باعث مجلس قائمہ برائے حکومتی ےقےن دہانےوں کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے ہےں اور کمیٹی کے چیئرمین سمیت دیگر اراکین نے احتجاج کیا تاہم وزارت قانون، تعلیم اور کامرس حکام نے بریفنگ دی۔سینٹ کی مجلس قائمہ کمیٹی برائے حکومتی یقین دہانیوں کا اجلاس سینیٹر طاہر بزنجو کی صدارت میں ہوا جس مےں سینیٹر کرشنا کماری، لیاقت خان ترکئی، عابدہ عظیم اور دیگر ارکان نے شرکت کی ارکان کمیٹی نے وزیر قانون کی عدم شرکت پر برہمی کا اظہار کیا، سینیٹر کرشنا کماری نے کہا کہ وزیر قانون کہاں ہیں؟ انہوں نے کمیٹی کو مذاق سمجھ رکھا ہے حالانکہ کمیٹی کے ایک اجلاس پر خاصی رقم خرچ ہوتی ہے اس لیے وزیر قانون کو عوام کے پیسوں کا احساس ہونا چاہیے۔سینیٹر کرشناکماری نے کہا کہ وزیر قانون بتائیں کہ انہیں کمیٹی میں آنا ہے یا صرف مذاق کرنا ہے، صرف وزیر قانون مصروف نہیں ہوتے ہمیں بھی کام ہوتے ہیں لیکن ہم تمام کام چھوڑ کر اجلاس میں شرکت کرتے ہیں اور وزرا آتے نہیں۔کمیٹی اراکین نے وزیر قانون کی عدم شرکت پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ وزیر قانون کی عدم شرکت پر ہم احتجاج کرتے ہیں کیونکہ وزیر قانون کی شرکت انتہائی ضروری تھی۔لیاقت تراکئی کا کہنا تھا کہ رضا ربانی نے وزرا کی عدم حاضری پر استعفیٰ دیا اور واضح کیا تھا کہ وزرا نہیں آتے تو جواب کس سے لیا جائے، جب وزرا نہیں آتے تو ہمارے یہاں بیٹھنے کا کیا فائدہ ہے۔چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ہمارا وقت اور پیسے بھی ضائع ہوگئے۔کمیٹی ارکان نے کہ ایوان میں متعلقہ وزیر کی جانب سے کوٹہ سسٹم سے متعلق یقین دہانی کرائی گئی تھی اور کہا کہ اس معاملے پر جلد قانون سازی کی جائے گی۔
رضا ربانی/استعفیٰ

ای پیپر دی نیشن