نواز شریف کے گلے میں انفیکشن، بیرک کے گرد اضافی کیمرے برقی تار نصب

لاہور (سٹاف رپورٹر+ خصوصی نامہ نگار) جیل میں طبی سہولیات کی عدم فراہمی کی وجہ سے نواز شریف کی طبیعت ناساز ہو گئی جس کے بعد ڈاکٹروں کی ٹیم نے ان کا مکمل چیک اپ کیا اور ان کے گلے میں انفیکشن کی شکایت پائی گئی ہے ڈاکٹر نے مکمل آرام کی ہدایت کر دی ہے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ جیل میں نواز شریف کو مکمل طبی سہولیات فراہم نہیں کی جا رہی نہ ہی ان کے ڈاکٹروں کو حسب ضرورت چیک اپ کی اجازت دی جا تی ہے۔ نواز شریف کے سر میں درد اور معمولی بخار کی شکایت تھی۔ علاوہ ازیں نواز شریف کی بیرک کے گردونواح مانیٹرنگ کے لیے اضافی کیمرے اور دیواروں پر برقی تار لگوادیئے گئے ہیں جبکہ خصوصی الارم بھی لگا دئیے گئے کسی بھی شخص کی جانب سے نواز شریف کی بیرک کے قریب پہنچنے پر الارم بجنا شروع ہو جائیں گے سکیورٹی ڈیوٹی پرماموراہلکاروں کی سپیشل برانچ سے رپورٹ بھی مانگ لی گئی۔ سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ جیل میں نواز شریف پر ممکنہ حملے کے خدشہ کے پیش نظر کیا گیا اور دوسرے تمام قیدیوں کو نواز شریف سے مکمل طور پر دور کر دیا گیا ہے۔ سپرنٹنڈنٹ آفس میں سپیشل ایل سی ڈی پر نصب کر دی گئی ہے۔ نواز شریف کی سکیورٹی کیلئے وارڈ کے اطراف میں 15 کیمرے نصب کئے گئے۔ دریں اثنا شریف خاندان کے افراد اور عزیز و اقارب کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے آج جمعرات ملاقات کریں گے۔ پارٹی رہنماﺅں اور سینئر کارکنوں کی جانب سے بھی جیل انتظامیہ کو ملاقات کےلئے باضابطہ درخواستیں جمع کرا دی گئی ہیں۔ نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر، مریم نواز، حمزہ شہباز، عباس شریف مرحوم کے اہل خانہ سمیت دیگر عزیز و اقارب ملاقات کےلئے جیل جائیں گے۔ دوسری طرف مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو کمر درد ٹھیک نہ ہونے کے باعث پیدل چلنے میں مشکلات کا سامنا ہے، ڈاکٹرز کا بورڈ آج جمعرات کو ان کا دوبارہ معائنہ کرے گا۔ روزانہ کی بنیاد پر اپوزیشن لیڈر کی فزیو تھراپی کی جارہی ہے۔ آج معائنہ کے بعد ڈاکٹر اپوزیشن لیڈر کو سفری اجازت اور مزید میڈیکل ٹیسٹ کی ہدایت دی جائے گی۔
نوازشریف/ انفیکشن

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...