کنٹرول لائن : بھارتی فوج کی مارٹر شیلنگ خاتون شہید‘ ایسی کارروائیوں سے جدوجہد آزادی کو دبایا نہیں جا سکتا : فوجی ترجمان

راولپنڈی، اسلام آباد (آئی این پی + سٹاف رپورٹر) مقبوضہ کشمیرمیں ریاستی دہشت گردی کی کارروائیوں کے علاوہ بھارتی فوج کی کنٹر ول لائن پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ، بھارتی فوج غیر پیشہ ورانہ طرزعمل کامظاہرہ کرتے ہوئے ایل او سی کے شاہکوٹ سیکٹر پر شہری آباد ی کو نشانہ بناڈالا اور بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک خاتون شہید اور خاوند سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔ آئی ایس پی آر نے کہاہے کہ ا س قسم کی کارروائیوں سے مقبوضہ کشمیر میں بہادر کشمیریوں کی آزادی کی منصفانہ جدوجہد کو دبایا نہیں جا سکتا ۔ بدھ کوترجمان آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور کے مطابق بھارتی فوج غیر پیشہ ورانہ طرزعمل جاری رکھے ہوئے ہے ، مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کی کارروائیوں کے علاوہ وہ کنٹرول لائن پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں کر رہی ہے اور بھارتی فوج نے ایل او سی کے شاہکوٹ سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک خاتون شہید اور دوسری زخمی ہوگئی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس قسم کی کارروائیاں مقبوضہ کشمیر میں بہادر کشمیریوں کی آزادی کی منصفانہ جدوجہد کو دبا نہیں سکتی ۔ دریں اثناءبھارت نے ایک بارپھر کنٹرول لائن پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بدھ کے روز کنٹرول لائن کے نزدیک ضلعی ہیڈ کوارٹرز اٹھمقام میں بھی بلااشتعال فائرنگ کی ۔مقامی انتظامیہ کے مطابق بھارتی گولہ باری سے ایک پچاس سالہ خاتون ساجدہ بی بی شہید ہوگئی۔صبح سے کنٹرول لائن پر وقفے وقفے سے فائرنگ جاری رہا ۔پاک فوج نے جوابی کارروائی کی اور بھارتی فوج کے ان ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جہاں سے فائرنگ ہورہی تھی ۔فائرنگ کے بعد تعلیمی ادارے بند کردئیے گئے اور طلبا کو بحفاظت ان کے گھروں کو بھیج دیاگیا کنٹرول لائن کے قریب رہائش پذیر شہریوں کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کردیاگیا۔قدرتی آفات سے نمٹنے کے ضلعی ادارے نے کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایک معلومات سیل قائم کیا ہے ۔ادھر آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردارمسعود خان، وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے بھارتی فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ بھارتی فوج جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کررہی ہے اور کنٹرول لائن کے قریب شہری آبادی کو پیچھے دھکیلنا چاہتی ہے لیکن ہمارے جرا¿تمندعوام ایسے بزدلانہ ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہوںگے۔انہوں نے بھارتی جارحیت سے شہری آبادی کی حفاظت کرنے پر پاک فوج کوسراہا۔
بھارت/ بمباری

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...