کراچی+ اسلام آباد (آئی این پی+ صباح نیوز+ نوائے وقت رپورٹ) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری سے نیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل خان بزنجو نے ملاقات کی اور بلوچستان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا بھی موجود تھے۔ ملاقات میں اپوزیشن جماعتوں کو قریب لانے پر اتفاق ہوا۔ حاصل بزنجو نے کہا ہے کہ آصف زرداری جمہوری قوتوں کے ساتھ چلنے کیلئے تیار ہیں۔ آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے ساتھ ملاقات مثبت رہی۔ جمہوریت کیخلاف مہم جوئی کی سخت مزاحمت کی جائے گی۔
بزنجو ملاقات