سپریم کورٹ نے ٹی وی چینلز کو بھارتی مواد نشر کرنے سے روک دیا

Jan 10, 2019

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز)چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ٹی وی چینلز کو انڈین مواد نشر ہونے سے روک دیا ہے تاہم سینما ہا¶سز کیخلاف کیس آئیگا تو دیکھیں گے۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے میڈیا پر غیر ملکی مواد نشر کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کی تو چینل کے وکیل نے موقف اپنایا کہ پیمرا نے دس فیصد مواد نشر کرنے سے بھی روک دیا۔ جسٹس اعجازالاحسن نے کہاکہ عدالت نے پیمرا کو قانون کے مطابق اقدامات کرنے کا کہا ہے۔ اس پر وکیل نے جواب دیا کہ قانون میںٹی وی پر 10 فیصد مواد چلانے کی اجازت ہے، جسٹس اعجازالاحسن نے کہاکہ عدالت نے پیمرا کو قانون کی عملداری کے احکامات دیئے تھے۔ اس پر وکیل نے موقف اپنایا کہ پیمرا عدالتی احکامات کی غلط تشریح کر رہا ہے، چیف جسٹس نے کہاکہ تفریح کا چینل انڈین مواد نہیں دکھا رہا تو بات درست ہے۔ وکیل نے کہاکہ بھارتی فلمیں سینما پر چل رہی ہیں۔ چیئرمین پیمرا نے بتایا کہ فلمیزیا 65 فیصد غیر ملکی مواد دکھا رہا تھا۔ چیف جسٹس نے کہاکہ انڈین مواد دکھانے پر عدالت نے مکمل پابندی لگا دی ہے۔ انڈین مواد چینل پر نہیں دکھایا جا سکتا، سینما کو چھوڑ دیں ٹی وی چینلز کو انڈین مواد نشر ہونے سے روک دیا ہے۔ سینما ہاﺅسز کیخلاف کیس آئیگا تو دیکھیں گے۔ وکیل نے موقف اپنایا کہ ہمارا چینل کوئی پروپیگنڈا نہیں کر رہا۔ چیف جسٹس نے کہاکہ ہمارا کلچر تو آپ تباہ کر رہے ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے )کے وکیل کی عدم دستیابی کے باعث کیس کی سماعت فروری کے پہلے ہفتے کے لئے ملتوی کر دی۔
انڈین فلمیں

مزیدخبریں