قصور (نمائندہ نوائے وقت) اغوا کے بعد قتل ہونے والی معصوم زینب کی پہلی سالانہ برسی قصور شہر میں آج منائی جائے گی جس میں علما مشائخ وکلا اور سیاسی جماعتوں کے قائدین شرکت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق معصوم زینب کو اپنے والدین سے بچھڑے ایک سال کا عرصہ بیت گیا مگر زینب کو نہ صرف والدین بلکہ پوری قوم اسے بھول نہ سکی۔ زینب دنیا سے تو چلی گئی مگر اس معاشرے کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا شہر قصور میں معصوم کلیوں کو اغوا کرکے قتل کرنے والہ سلسلہ جو ایک ناسور بن چکا تھا ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا تھا جب زینب کے اغوا کی خبر اسکی والدہ کو مدینہ منورہ میں دی گئی جو اس وقت عمرہ کی سعادت کےلئے وہاں پر موجود تھیں کس طرح سے اس ماں نے روضہ رسول پر فریاد کی ہو گی کہ شہر قصور کا بچہ بچہ زینب کےلئے سڑکوں پر نکل آیا، پھر احتجاج کا ایسا سلسلہ شروع ہوا کہ جو سفاک قاتل کی گرفتاری پر ختم ہوا۔ معصوم زینب کی ساتھی طالبات آج بھی اسے یاد کر کے افسردہ ہو جاتی ہیں۔
زینب برسی