لٹکتی ڈور پکڑتے کرنٹ لگنے سے 14 سالہ لڑکا جاں بحق

Jan 10, 2019

لاہور، گوجرانوالہ، کامونکے (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) لٹکتی ڈور پکڑتے کرنٹ لگنے سے 14 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے تمام تر دعو¶ں کے باوجود پتنگ بازی کا سلسلہ نہ رک سکا۔ مصری شاہ کے علاقہ میں پتنگ کی ڈور پکڑتے 14 سالہ صہیب ڈور پکڑتے کھمبے سے کرنٹ لگنے کے باعث چل بسا۔ لاہور میں بسنت منانے کے حوالے سے ایک کمیٹی بنانے کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد ہی پتنگ باز اور پتنگ فروش متحرک ہوگئے۔ پولیس کی طرف سے پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈا¶ن کا اعلان کیا گیا مگر پتنگ بازی کے سلسلے کو نہ روکم جاسکا۔ چاہ میراں کا صہیب گھر سے باہر نکلا، اس دوران کھمبے پرلٹکتی پتنگ کی ڈور پکڑتے اسے کرنٹ لگ گیا جس کے باعث وہ موقع پر ہی چل بسا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش مردہ خانے منتقل کردی۔ پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ قتل کی دفعات کے تحت درج کرلیا گیا ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ بچے کی ہلاکت پر گھر میں کہرام مچ گیا اور اہل خانہ دیوانہ وار روتے رہے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ پتنگ بازی جیسے خونی کھیل پر پابندی ہی عائد رہنی چاہئے۔دوسری طرف گوجرانوالہ اور کامونکے میں پتنگ بازوں کیخلاف کریک ڈاﺅن کے دوران پولیس نے 10 افراد کو گرفتار کرکے 4 ہزار سے زائد پتنگیں، ڈور اور پستول برآمد کرلیا۔
لڑکا کرنٹ

مزیدخبریں