اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹیاں مختلف سالوں میں وزارتوں اور ڈویژنوں کے حسابات کا جائزہ لیں گی۔ ’’نوائے وقت‘‘ کو معتبر ذرائع نے بتایا ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے گزشتہ سالوں میں مختلف وزارتوں اور محکموں کے بارے میں آڈٹ رپورٹوں کے جائزہ کا کام ذیلی کمیٹیوں کے سپرد کر دیا ہے۔ یہ کمیٹیاں آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لے کر اپنی رپورٹیں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو پیش کرینگی۔
پی اے سی کی ذیلی کمیٹیاں وزارتوں اور ڈویژنوں کے حسابات کا جائزہ لیں گی
Jan 10, 2019