اداکارسلطان راہی کی 23ویں برسی منائی گئی

لاہور+گوجرانوالہ (کلچرل رپورٹر+نمائندہ خصوصی) پنجابی فلموں کے بے تاج بادشاہ سلطان راہی کی 23ویں برسی کے موقع پرانکے بیٹے اداکار حیدرسلطان نے اپنی رہائش گاہ گالف روڈ پردعائیہ تقریب کااہتمام کیا۔تقریب میں فلمی صنعت سے وابستہ فنکاروںاورہنرمندوں کے علاوہ مرحوم کے پرستارو ںکی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پرمرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی گئی اور انکی بخشش کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔تقریب میںشرکت کرنیوالوں میں اداکار نواز خان ،مصنف ناصرادیب ،فلمساز چودھری یعقوب کے علاوہ مختلف تکنیک کار شریک ہوئے ۔ سلطان راہی 1996میں 8 اور9 جنوری کی درمیانی شب اسلام آباد سے لاہور جاتے ہوئے گوجرانوالہ کے قریب بائی پاس روڈ پر نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل ہوگئے تھے پولیس اب تک اس فلمی ہیرو کے قاتل پکڑنے میں ناکام ہے۔ سٹیج ڈراموں سے کیرئیر کا آغاز کرنیوالے سلطان راہی نے 813فلموں میں فن کے جوہر دکھائے جن میں 703 پنجابی او ر110اردو فلمیں شامل ہیں۔کیرئیر کی بہترین فلمیں وحشی گجر، بشیرا، گارڈ فادر، کالے چور، شیر خان ،چن وریام ، مولا جٹ آج بھی دلوں پر راج کر رہی ہیں۔ بہترین اداکاری پر160فلم ایوارڈز سے نوازا گیا اور گینز بک آف ریکارڈ میں آنے والے پہلے پاکستانی فنکار ثابت ہوئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...