پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں تین روزہ صنفی حساسیت تربیتی کورس اختتام 

لاہور(نامہ نگار)پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں تین روزہ صنفی حساسیت تربیتی کورس اختتام پذےر ہو گےا ہے ۔کورس کا انعقاد پنجاب کمیشن برائے حقوق خواتین اور لاہور پولیس کے اشتراک سے کیا گیا۔چیئرپرسن پنجاب کمیشن برائے حقوق خواتین فوزیہ وقار اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر نے اختتامی سیشن میں مہمان خصوصی کے طور پرشرکت کی۔ ایس پی ہیڈ کوارٹرز سید کرار حسین بھی اس موقع پرموجود تھے۔ تربیتی کورس کے دوران جنسی تشدد کے متاثرین خاص طور پر خواتین سے ڈیل کرنے کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن