پاکستان ہاکی کو چلانا اولمپیئنز کے بس کی بات نہیں: طاہر شاہ اقرار

لاہور(نمائندہ سپورٹس) یورپ میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے کوآرڈینیٹر طاہر شاہ اقرار کا کہنا ہے کہ پاکستان ہاکی کو چلانا اولمپیئنز کے بس کی بات نہیں ہے۔ گذشتہ دس برس کی کارکردگی اس حوالے سے واضح ثبوت ہے۔ پاکستان ہاکی کو حقیقی معنوں میں پیشہ وارانہ انداز میں چلانے کی ضرورت ہے۔ دنیائے ہاکی میں تیزی سے تبدیلیاں آ رہی ہیں۔ ہمیں دنیا کا مقابلہ کرنے کے لیے مضبوط حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ فنڈز کا مسئلہ حل کرنے کے لیے بھی ہاکی فیڈریشن کو کام کا انداز بدلنا ہو گا۔ آصف باجوہ، رانا مجاہد کے بعد شہباز احمد سینئر بحثیت سیکرٹری ناکام ہوئے ہیں۔ مسلسل تین اولمپیئنز کا منتظم کی حیثیت سے ناکام ہونا بدقسمتی ہے۔ اب وقت ہے کہ ہاکی کے انتظامی معاملات اولمپیئنز کے بجائے پروفیشنلز کو دیے جائیں۔ ہاکی پلیئر مقامی سیاست اور مصلحتوں کا بھی شکار ہوتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...