فٹبالر کاکا‘لوئس فیگو آج پاکستان پہنچیں گے ‘وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات سے معذرت

لاہور ( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )فٹ بال کے عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر کاکا اور لیوئس فیگو آج پاکستان پہنچیں گے ۔وہ ورلڈ ساکر سٹارز کی پروموشن اور فٹ بال کے شائقین کو نئے سال کا تحفہ دینے کے لئے نجی طیارے کے ذریئے دبئی سے بارہ بجے کراچی پہنچیں گے ۔وہ کراچی کے دی پرل کانٹی نینٹل ہوٹل میں دوپہر کو اور لاہور کے پیکچز مال میں رات کو میڈیا سے ملاقات کریں گے ۔ورلڈ ساکر سٹارز کے انعقاد کا مقصد پاکستان میں فٹ بال کھیل کی مقبولیت کو بڑھانا ہے ۔اس دوران نوجوان کھلاڑیوں کو فٹ بال کی جدید تکنیک سے بھی روشناس کروایا جائے گا ۔ورلڈ ساکر سٹارز کے دو دو میچز 26سے 29اپریل تک کراچی اور لاہور میں ہوں گے۔کاکا اور پرتگالی فٹ بالر لوئس فیگو پاکستان میں قیام کے دوران کوچنگ کلینکس کا بھی انعقاد کریں گے ۔برازیل کے سٹار فٹ بالر کاکا کا کہنا ہے کہ پاکستان جانا ان کیلئے اعزاز کی بات ہے ۔میں نے اس سے قبل پاکستان کا دورہ نہیں کیا ْتاہم جانتا ہوں کہ پاکستان میں فٹ بال کا بہت ٹیلنٹ ہے۔دریں اثنا کاکا نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات سے معذرت کرلی ہے ۔ دوسری جانب لوئس فیگو کی ملاقات کی کوششیں کی جارہی ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...