لاہور(لاہور (نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر)) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کراچی کنگز کو خیر باد کہہ دیاہے۔ پاکستان سپر لیگ کی اہم ٹیم کے ڈائریکٹر اور ایڈوائزر کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ اپنے وڈیو پیغام میں سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ کراچی کنگز کے ساتھ سفر ختم ہوگیا ہے۔فرنچائز کیلئے مستقبل میں نیک تمنائیں ہیں۔کرکٹ کمیٹی کے رکن اور سابق کپتان وسیم اکرم نے حال ہی میں کراچی کنگز کو بطور صدر جوائن کیا تھا۔
سابق کپتان راشد لطیف نے کراچی کنگز کو خیر باد کہہ دیا
Jan 10, 2019