بنگلہ دیش پریمیئر لیگ :6بھارتیوں سمیت 20بکیز رنگے ہاتھوں گرفتار

Jan 10, 2019

لاہور (سپورٹس ڈیسک ) بنگلہ دیش پریمئیر لیگ پر ایک بار پھر سے فکسنگ کے سائے منڈلانے لگے ہیں۔بنگلہ دیش پریمئیر لیگ کا چھٹا ایڈیشن ان دنوں جاری ہے، پہلے 3 روز میں ہی بنگلہ دیشی اداروں کو جوئے، سٹے اور فکسنگ کی روک تھام کے لیئے متحرک ہونا پڑ گیا ہے کیوں کہ ایونٹ میں ایک بار پھر فکسنگ کے گہرے سائے منڈلانا شروع ہو گئے ہیں۔پہلے تین روز میں بنگلہ دیشی اداروں نے 20 بکیز کو جرمانے کیے جس میں سے 6 کا تعلق بھارت سے بتایا گیا ہے، ڈھاکہ کے شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں فون پر فکسنگ کے جرم میں 5 بھارتیوں کو 4 ہزار ٹکہ جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ لیگ کے ہی دوران ایک مقامی شخص کو بورڈ کو دھمکیاں دینے کے الزام میں جیل بھی بھیجا گیا ہے۔

مزیدخبریں