واشنگٹن(اے این این)امریکہ میں چار سالہ کالج کی ڈگری کو اقتصادی ترقی کے لیے ضروری سمجھا جاتا ہے ایسے میں آپ کے خیال میں کس مذہب کے پیروکار سب سے آگے ہو سکتے ہیں؟امریکہ میں حال ہی میں مذہب کی بنیاد پر شائع ہونے والے اعداد و شمار سے مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والوں کی مختلف تعداد سامنے آئی ہے۔تحقیق کرنے والی معروف کمپنی پیو ریسرچ کے مطابق کالج کی ڈگری حاصل کرنے والی مذہبی برادری میں سب سے آگے ہندو ہیں، جن میں 77 فیصد لوگ کالج کرتے ہیں۔