اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) الیکشن کمیشن نے ضلع لوئردیر کی حلقہ بندیوں کے اعتراضات پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 17سے یونین کونسل مسکینی کو نکال کر پی کے 16 میں شامل کر دیا گیا جبکہ لوئردیر کے باقی اعتراضات مسترد کر دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں 24دسمبر کوضلع لوئر دیر اور چارسدہ کی حلقہ بندیوں پر اعتراض سنے گئے تھے۔