کو ٹلی ستیاں اور نواحی علاقوں میں سوروں کی بہتات،متعددافرادزخمی

کو ٹلی ستیاں (نامہ نگار)پی پی پی رہنما ء سابق نا ئب نا ظم حا جی ظفیر الحق ستی،سینئر رہنماء فاروق ستی،رہنما ء پی وائی اوطالب حسین ستی، قدوس ستی و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ کو ٹلی ستیاں اور اس کے نواحی علاقوں میں جنگلی سوروں کی بہتات نے ایک قیمتی انسانی جا ن کے ضیا ئع کیساتھ ساتھ کئی لو گو ں کو زخمی کر نے کے واقعات ہو نے کے با وجو د منتخب ایم این اے اور ایم پی اے سمیت اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں اور چیئرمین ایم سی کی جانب سے عملی اقدا مات نہ کر نا نہ صرف لمحہ فکریہ بلکہ کسی بڑے حادثہ کو دعوت دینے کے مترادف ہے جنگلی سوروں نے ماضی میں جہا ں غریب لو گو ں کی فصلو ں کو شدید نقصان پہنچا یا اب قیمتی انسانی جا نو ں کیلئے بھی شدید خطرہ بن چکے ہیں انہوں نے اعلی حکام سے اس اہم معاملے کا فوری نو ٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہو ئے کہا کہ آئندہ جنگلی سوروں سے کسی بھی نقصان کی ذمہ دار انتظامیہ اور منتخب نما ئندے ہو ں گے۔

ای پیپر دی نیشن