لمز فیکلٹی نے فیس بک انٹیگریٹی فائونڈیشنل ریسرچ ایوارڈ جیت لیا

Jan 10, 2019

لاہور (پ ر) لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) نے 50 ہزارڈالر مالیت کا انتہائی مسابقتی فیس بک انٹیگریٹی فائونڈیشنل ریسرچ ایوارڈ جیت لیا۔ یہ ایوارڈ ’’ پاکستان میں ڈیجیٹل خواندگی کے غلط اطلاعات پر اثر کو سمجھنا‘‘ سے متعلق ایک پروپوزل دیا گیا جو مشتاق احمد گرمانی سکول آف ہیومینیٹیزاینڈ سوشل سائنسز (ایم جی ایس ایچ ایس ایس) کی اسسٹنٹ پروفیسر برائے اکنامکس ڈاکٹر عائشہ علی اور سید بابر علی سکول آف سائنس اینڈ انجنیئرنگ (ایس بی اے ایس ایس ای) ڈاکٹر احسان ایوب قاضی ایسوسی ایٹ پروفیسر برائے کمپیوٹر سائنس، کے ذریعے پیش کی گئی۔ فیس بک ریسرچ ایوارڈز بلارکاوٹ زری ایوارڈز کے طور پر تشکیل دیئے گئے ہیں جو ایسی اختراعی اور پرکشش تحقیقی تجاویز کے لئے فنڈز فراہم کرتے ہیں جو باہمی مفاد کے شعبوں میں علم کو نمایاں طور پر آگے بڑھانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

مزیدخبریں