Androidاور iOSصارفین کے لیے Jazzورلڈ ایپ لانچ کر دی گئی

Jan 10, 2019

اسلام آباد (پ ر) پاکستان کی معروف ڈیجیٹل کمیونیکیشن کمپنی Jazz نے Android اور iOS پلیٹ فارمز پر موجود اپنے صارفین کے لیے Jazz ورلڈ ایپ لانچ کر دی۔ اس ایپ کے ذریعہ Jazzصارفین فون بلوں کی ادائیگی ، پری پیڈ اکاؤنٹ ریچارج، یوزر ریکارڈ کی ہسٹری اور بہترین پیشکشوں کو سبسکرائب کر نے کی سروسز حاصل کر یں گے۔ Jazzورلڈ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے Jazzسسٹم کے تحت بلنگ انفارمیشن ، ریچارج اور استعمال شدہ ڈیٹا کی تازہ ترین معلومات فراہم کرتا ہے ۔شفافیت کو فروغ دینے کے لیے یوزر ہسٹری فیچر کے ذریعہ صارف ایک کلک پر کال، ایس ایم ایس اور ڈیٹا ہسٹری کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ صارفین سے محبت کے عزم کو جاری رکھتے ہوئے ، Jazz 3G/4Gصارفین کے تجربے کو مزید بہتر بنانے کے لیے ون کلک لاگ ان کو یقینی بنایا گیا ہے ۔اس سیلف سروس موبائل ایپ کے ذریعہ صارفین کو روز مرہ کے کام کرنے میں آسانی میسر ہوگی ۔ Jazz پاکستان کو ڈیجیٹل بنانے کے لیے غیر معمولی کوششیں کر رہا ہے، اس ایپ کے ذریعہ Jazz اپنے مقصدکے مزید ایک قدم قریب ہوا ہے۔ایک اندازے کے مطابق 2020 تک، موبائل ایپلیکیشن ایپ اسٹورز کے ذریعہ 189ارب امریکی ڈالر کی آمدن پیدا ہو گی ۔تحقیق کے مطابق دنیا کی 90فیصد آبادی سہولت کے لحاظ سے سیلف سروس ایپلیکیشن کے استعمال کوترجیح دیتے ہیں۔لہذا Jazz ملک کو ڈیجیٹل بنانے کی کوششیں کرتے ہوئے بہت بڑی تعداد میں اپنے صارفین کو سہولت اور رسائی فراہم کر رہا ہے۔ Jazzورلڈ ایک ایسا جامع پلیٹ فارم فراہم کر رہا ہے جہاں صارفین کے مختلف اقسام کی پراڈکٹس اور سروسز موجود ہیں۔

مزیدخبریں