کراچی میں امن کی صورتحال میں بہتری آئی ہے:میجرجنرل محمد سعید

کراچی(کرائم رپورٹر) ڈی جی رینجرز (سندھ) میجرجنرل محمد سعید نے اقراء یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب اقراء یوتھ پارلیمنٹ کے تھرڈ سیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے چیئرمین جنید لاکھانی‘ انتظامیہ اورطلباء نے ڈی جی رینجرز کو خوش آمدید کہا۔ ڈی جی رینجرز نے اپنے خطاب کے دوران کراچی آپریشن کے پس منظر اوراس کے محرکات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کراچی میں امن وامان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے اور اس سلسلے میں پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے مزید اقدامات کئے جارہے ہیں۔ میجرجنرل محمد سعید نے مزید کہا کہ بحیثیت فرد ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ معاشرے کی تعمیروترقی میں فعال کردار ادا کریں۔ اس سلسلے میں نوجوان اپنی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرکے قائدانہ صلاحیتوں کو اجاگرکریں تاکہ معاشرے میں صحت مندانہ رحجانات اورسماجی خدمت کوفروغ حاصل ہو۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے چیئرمین ‘اساتذہ اورطلبہ نے قیام امن میں رینجرز کے کردار کو سراہا۔

ای پیپر دی نیشن