ڈنگہ: 29 دسمبر کو اغواء کے بعد قتل ہونے والے ڈیڑھ سالہ بچے کی ملزمہ ممانی نکلی

گجرات( نامہ نگار)29 دسمبر کو ڈنگہ میں ڈیڑھ سالہ بچے کے اغوا کے بعد قتل کی ملزمہ ممانی نکلی۔ پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ڈی پی او گجرات سید علی محسن نے پریس کانفرنس کرتے بتایا کہ ڈنگہ میں 29 دسمبر کو بیرون ملک مقیم فیصل محمودکے ڈیڑھ سالہ بچے سلیمان فیصل کو ننھیال سے اسکی ممانی ماریہ شاہد نے اہل خانہ کی عدم مومودگی میں گھر سے سوتے میں اغوا کیا ،تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر کے نعش صندوق میں ابند کر کے گھر میں ہی چھپا دی ،بچے کے لاپتہ ہونے کی اطلاع اہل خانہ نے پولیس کو دی جس پر تلاش شروع کر کے اغوا کا مقدمہ درج کر لیا۔دوسرے روز گھر سے ہی پولیس نے نعش برآمد کر کے تحقیقات شروع کیں تو مقتول بچے کی ممانی ماریہ شاہد نے اعتراف جرم کرتے بتایا کہ وہ گریجوایٹ اور ایک بچے کی ماںہے اس کیساتھ اہل خانہ کا رویہ درست نہ تھا گھر والے میرے بچے کے بجائے اس کے بچے کو خوبصورت ہونے پر زیادہ پیار کرتے تھے جس کی وجہ سے اس سے شدید نفرت پیدا ہو چکی تھی۔ سلیمان کی نانی اسے روز گھر لے آتی جس پر غصے میں آکر اسے قتل کرنے کا منصوبہ بنایا اور سوتے میں گھر سے اٹھا کر غائب کر دیا۔ڈی پی او گجرات سید علی محسن نے اندھا قتل ٹریس کرنیوالی ٹیم کو تعریفی سرٹیفکیٹ و نقد انعام سے نواز ا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...