لندن( آن لائن )انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بائولر جیمز اینڈرسن فٹنس مسائل کے باعث جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بقیہ میچز میں شرکت نہیں کر سکیں گے ۔جیمز اینڈرسن جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران پسلی کی انجری کا شکار ہوگئے تھے جس کی وجہ سے وہ پروٹیز کے خلاف بقیہ دو ٹیسٹ میچز سے باہر ہوگئے ہیں، اگرچہ انگلینڈ کو امید تھی کہ انکی چوٹ معمولی نوعیت کی ہے ۔لیکن اینڈرسن نے کیپ ٹان میں ایم آر آئی اسکین کرایا جس میں انکشاف ہوا کیا گیا ہے کہ انکی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے اور وہ باقی دو ٹیسٹ میچز میں شرکت نہیں کرسکیں گے ۔جمیز اینڈرسن آئندہ کچھ دنوں میں وطن واپس لوٹ جائیں گے۔ جیمز اینڈرسن نے پروٹیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ واضح رہے کہ 37 سالہ اینڈرسن نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 40 رنز کے عوض5 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ میچ میں 7 وکٹیں لیں تھیں۔#/s#
جیمز اینڈرسن پروٹیز کے خلاف آئندہ میچوں سے باہر ہوگئے
Jan 10, 2020