آسکر ایوارڈ کی تقریب بغیر میزبان کے ہوگی

لاس اینجلس (آن لائن) امریکی فلمی دنیا کے سب سے بڑے اور معتبر تصور کیے جانے والے ’’آسکر ایوارڈز‘‘ کی رنگا رنگ تقریب اس بار بھی بغیر میزبان کے ہو گی، تقریب 9 فروری کو لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں منعقد ہو گی۔امریکی نیٹ ورک ’’اے بی سی‘‘جو آسکر ایوارڈز کو براہ راست نشر کرنے کے حقوق رکھتا ہے کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی یہ تقریب بغیر کسی میزبان کے ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن