پرویز خٹک، زرداری، بزنجو واوڈا سمیت 425 اسمبلی سینٹرز نے اثاثوںکی تفصیلات جمع نہیں کرائیں: الیکش کمشن

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن نے کہا ہے کہ 425 ارکان اسمبلی اور سینٹ نے گوشواروں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔ سینٹ کے 21 قومی اسمبلی 125 ممبران نے تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔ پنجاب اسمبلی کے 140 سندھ اسمبلی 48‘ خیبر پی کے اسمبلی کے 68 اور بلوچستان اسمبلی کے 25 ارکان نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔ اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والوں میں آصف زرداری، مصدق ملک‘ حاصل بزنجو‘ پرویز خٹک‘ راجہ پرویز اشرف‘ خرم دستگیر‘ طارق بشیر چیمہ‘ فیصل واوڈا‘ شرجیل میمن‘ یار محمد رند‘ ثناء اﷲ زہری شامل ہیں۔ الیکشن کمشن میں اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2019ء تھی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...